ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کاصوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'' پنجاب تھرو لینز'' کے زیر عنوان یہ مقابلہ پنجاب کے ورثہ، ثقافت (آرٹ اینڈ کرافٹ) اور قدرتی مناظر (لینڈ سکیپس) کی کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا جس کا مقصد پنجاب میں ٹورازم کیلئے موجود پوٹینشل کو منظر عام پر لانا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا انکشاف ٹی ڈی سی پی کی طرف سے مقابلے کے بارے میں جاری کی گئی تفصیلات میں کیا گیا ہے۔اس مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد کی آگاہی کیلئے بتایا گیا ہے کہ مقابلے میں مذکورہ تینوں کیٹیگریز سے متعلق تصاویر بھجوانے کی آخری تاریخ 20(بیس) فروری 2021 ء ہے اور یہ تصاویر ٹی ڈی سی پی میں explorepunjabpk@ gmail.com کے ای میل ایڈریس پر ارسال کی جا سکتی ہیں۔ ٹی ڈی سی پی کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں