راولپنڈی، راول ڈویژن پولیس کی اہم کارروئی ،ڈکیتی،رابری، سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 06ملزمان گرفتار

قبضہ سے 11موبائل فون ،03 موٹرسائیکل،موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اوروارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیاگیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) راول ڈویژن پولیس نے اہم کارروئی کرتے ہوئے ڈکیتی،رابری، سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث قاروگینگ اوردانی گینگ کے 06ملزمان گرفتارکر کے 11موبائل فون ،03 موٹرسائیکل،موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اوروارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری ،ڈکیتی اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث وقار عرف قاروگینگ کے 04ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں حارث ،صغیر ،حنظلہ اورمعاذشامل ہیں،ملزمان سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 11 موبائل فون، 03 موٹرسائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمدہوا،جبکہ ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی دانی گینگ کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں محمد عدنان اورجواد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مو ٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اوروارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا،ایس ایچ اوزنے بتایاکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمد گیوں کا تحرک کیاجائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول، متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم اورمتحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں