راولپنڈی،صدرڈویژن پولیس کی اہم کارروائی ، پانچ سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (ای) کے اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) صدرڈویژن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (ای) کے اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس یچ او چونترہ ظہیر احمدبٹ کی زیرنگرانی ایس آئی عاقب رزاق اور ان کی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم ساجد محمود کوگرفتارکیا،اشتہاری مجرم ساجد محمود نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رنوترہ کے علاقہ میں معمولی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے توقیر نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا،مقدمہ میں اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں چالان ہو چکے ہیں،جبکہ ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظہیر احمد کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم2018سے مری پولیس کو مطلوب تھا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے ،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میںمزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں