راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلا ف موثر کارروائی ،05ملزمان گرفتار،370سے زائد پتنگیں اور06ڈوریں برآمد

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلا ف موثر کارروائی کرتے ہوئی05ملزمان گرفتارکر کے 370سے زائد پتنگیں اور06ڈوریں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 پتنگ فروش حید ر علی ،شاکر مسیح اورحسن شوکت کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی260پتنگیں اور05ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شہاب کو گرفتارکرکے 100پتنگیں برآمد کرلی ،جبکہ ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ باز کامران کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 15پتنگیں اور01ڈور برآمدہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او زاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوںکے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں