آر پی او راولپنڈی کا حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری

راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے سائلین کی دادرسی کیلئے متعلقہ افسران کو انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کر کے رپورٹ طلب

پیر 25 جنوری 2021 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرکا حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد جاری۔ آرپی او راولپنڈی نے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے سائلین کی دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق اپنے دفتر میںروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران آر پی او راولپنڈی نے راولپنڈی، اٹک ،جہلم اور چکوال سے آنے والے درخواست دہندگان کوفرداًفرداًذاتی طور پر سننے کے بعد متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سلیم اقبال نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لین دین کا معاملہ ہے جس پر ایس پی پوٹھوہار کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ہمایوں ظفر سکنہ چکوال نے تھانہ صدر چکوال کے اقدام قتل کے مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ڈی پی او چکوال کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔خادم حسین نے تھانہ پنڈی گھیب اٹک میں درج زیادتی کے مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

سرفراز خان نے تھانہ بسال اٹک میں درج اغوا کے مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ایس ایس پی آرآئی بی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈاکٹر عرفان اللہ نے تھانہ مری راولپنڈی میں زمین کے تنازعے پر درج مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر سی پی او راولپنڈی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی اور میرٹ کویقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں