پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری ٹاپ پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری

سیاح اپنے ساتھ گرم کپڑے، جیکٹ، موزے اور جوتے ساتھ لائیں،منیجر چیئر لفٹ نیومری

پیر 25 جنوری 2021 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری ٹاپ پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے بڑی تعداد میں فیملیز سفید برف پوش پہاڑ دیکھنے کے لیے شمالی علاقہ جات کا رخ کر رہے ہیں۔ منیجرچیئر لفٹ نیومری اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاح اپنے ساتھ گرم کپڑے، جیکٹ، موزے اور جوتے ساتھ لائیں۔

اس مو قع پر شیخ منیر ،محمد اشرف ،فہیم انور، وقاض انور،ضغیرعباسی،آصف ستی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت اور دل موہ لینے والے مناظر کو نہ صرف اپنے کیمروں میں قید کرتے ہیں بلکہ سیکنڈز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلادیتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ نیو مری سیاحوں کا من پسند سیاحتی مقام ہے جہاں پرہر سیاح خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے مذید کہاکہ مری میں سیاحوں کی آمد سے وہاں کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاتی تدابیر اور کوویڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں