راولپنڈی ،ٹریفک پولیس نے اڈیالہ میں اوورلوڈ نگ ،ٹریفک بہائو میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیاگیا

پیر 25 جنوری 2021 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈی ایس پی ٹریفک اڈیالہ عامر مشتاق نے اپنے سرکل میں اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک اڈیالہ عامر مشتاق کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کوحادثات سے محفوظ رکھنے اور ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمد کرانے کے لیے شب و روزاقدامات کر رہی ہے تا کہ راولپنڈی شہر میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے۔

اس کے پیش نظر اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پورکاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عملد اری کومزید موثر بنانے کے لیے اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ پر معمول کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شاہراہوں کوحادثات اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قوانین پر عمل کروانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں