تھانہ نصیر آبادپولیس کی کارروائی ،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنیوالی5ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج کرلیا

پیر 25 جنوری 2021 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) تھانہ نصیر آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والی5ملزمان گرفتار کر کے ،سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 05ملزمان کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میںقربان حسین، احتشام جاوید، وقاراحمد، ازان دائود اور وسیم سجاد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 125عدد ہوائیاں، 07عدد آنار،49عدد سوتر گولے برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں