راولپنڈی ،تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،ہسپتال عملے سے بد تمیزی ،کارسرکار میں مزاحمت کرنیوالی2ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

پیر 25 جنوری 2021 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال عملے سے بد تمیزی اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے والی2ملزمان گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گنجمنڈی پولیس کو شفٹ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال حسیب نے درخواست دی کہ نیوروسرجری وارڈ میں مریض کے لواحقین نے ہسپتال سٹاف اور اس سے بدتمیزی ، ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مزاحمت کی،جس پر گنجمنڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا، گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال عملے سے بد تمیزی اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے والے 02ملزمان ظفراقبال اور ظہیر شہزاد کو گرفتار کرلیا، موقعہ سے فرار ہونے والے 04 ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او گنجمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں