راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار،مقدمات درج کرلئے

پیر 25 جنوری 2021 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد رحمن کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد عرفان اور علی اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01رائفل12بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی، ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال جاوید کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمرزمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پرڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں