سرکاری ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن میں عدم اضافے کیخلاف راولپنڈی میں احتجاج

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایپکا قیادت نے دس فروری کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کا عندیہ بھی دیدیا

منگل 26 جنوری 2021 18:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں عدم اضافے کیخلاف راولپنڈی میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایپکا قیادت نے دس فروری کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن میں عدم اضافے، ڈاؤن سائزنگ بیروزگاری و غربت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، مطالبات نا منظور ہونے کی صورت میں ایپکا قیادت نے دس فروری کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔

مظاہرے کی قیادت صدر ایپکا راولپنڈی ملک محمد حسنین و ریاض احمد بیگ جنرل سیکریٹری نے کی۔ایڈیشنل سیکرٹری ایپکا پاکستان سردار حنیف نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ایپکامطالبات کی عدم منظوری پر ملک بھر میں تحریک کا اعلان کریں گے ہم نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی تاریخ رقم کی۔ ڈویژنل چیئرمین ایپکا راولپنڈی افتخار احمد گڈو اور ایپکا پاکستان کے مرکزی رہنما عبد الحسیب قریشی چوہدری وحید مراد،واجد علی عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں