راولپنڈی،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلا ف کارروائی ،10ملزم گرفتار

منگل 26 جنوری 2021 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلا ف کارروائی ،10ملزم گرفتار،1900سے زائد پتنگیں اورڈوریں برآمد کرلی گئیں،تھانہ ویسٹریج پولیس 3پتنگ فروش حسنین علی ، ماجد علی اور عاصم امتیاز کو گرفتار کرکی650پتنگیں اور6ڈوریں، تھانہ ریس کورس پولیس نی2پتنگ فروش محمد سفیر اور محمد عمران کو گرفتار کر کے 481پتنگیں اور11ڈوریں ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے پتنگ فروش محمد بلال کو گرفتار کرکے 600پتنگیں اور50ڈوریں ، تھانہ سول لائن پولیس نے پتنگ باز نعمان دائود کو گرفتار کر کے 50پتنگیں ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے پتنگ باز محمد اعجاز کو گرفتار کر کی30پتنگیں اور37ڈوریں، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ملزم بلاول طاہر کو گرفتار کر کی52پتنگیں اور2ڈوریں ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے پتنگ باز ارسلان کو گرفتار کر کی50پتنگیں اور1ڈور برآمد کرلی ہے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں