میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدودمیں لیوی ٹیکس کے نفاد کیخلاف رٹ پر نوٹس جاری

منگل 26 جنوری 2021 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدودمیں لیوی ٹیکس کے نفاد کے خلاف رٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب،ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن /کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور سی ای او میٹرو پولیٹن کارپریشن سے جواب طلب کرلیا ہے گاشو ایڈورٹائزر (رجسٹرڈ )نے منصور اعظم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ لیوی ٹیکس کے نفاد کیلئے 7نومبر2020کو جاری کئے گے گزٹ نوٹیفکیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019کی سیکشن156,157اور 180کی خلاف ورزی ہے بورڈ ٹیکس کی شرح کے تعین کیلئے سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا عمل مکمل نہیں کیا گیاسٹیک ہولڈرز یک تجاویز کو کوئی شنوائی نہیں کی گئی ٹیکس کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ شرح کا تعین کا اختیار فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ہے لیکن اس سے رجوع نہیں کیا گیالاہور ہائی کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ نجی پراپرٹی پرایڈورٹائزمنٹ ڈسپلے پر ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا لیوی ٹیکس کا نفاذ پی ایل جی ای2019کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کا اختیار ہے رٹ میں استدعا کی گئی کہ لیوی ٹیکس نفاذ کیلئے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے عدالت عالیہ نے دلائل کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں