راولپنڈی ،تھانہ صادق آباد نے سکتھ روڈ کے قریب فائرنگ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے

بدھ 27 جنوری 2021 22:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے سکتھ روڈ کے قریب فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے ،فائرنگ کا واقعہ تاجران کی دو یونین کے مابین سائن بورڈ کی فکسنگ کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے سکتھ روڈ کے قریب فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،فائرنگ کا واقعہ تاجران کی دو یونین کے مابین سائن بورڈ کی فکسنگ کے باعث پیش آیا،سائن بورڈ کی فکسنگ پر عثمان علی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی جس سے بابر ملک تاجر زخمی ہوگیا، بابر ملک کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے عثمان خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا، صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان عثمان علی، احمد علی اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں