راولپنڈی ،پولیس کی کارروائی ،قتل مقدمہ میں مطلوب مجرم سمیت 2اشتہاری گرفتار کرلئے

گرفتاراشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ،سی پی او

بدھ 27 جنوری 2021 22:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نازک امین کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2019میں اویس نامی شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاتھا،جبکہ ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورفراڈ کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم یاسر محمود کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2020سے گوجرخان پولیس کو مطلوب تھا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز ،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے ،گرفتاراشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے اوراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں