راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،03منشیات فروش گرفتار، 04کلو سے زائد چرس برآمد

ہفتہ 27 فروری 2021 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی03منشیات فروش گرفتارکرکے 04کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوںکا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فرو ش مظاہر شاہ کوگرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو530گرام چر س برآمد ہوئی،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن سجاد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو 300گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر باز خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈویژنل ایس پیز ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں