پنجاب ٹیلنٹ پروگرام کے تحت جہلم میں مقابلے،پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم

گائیکی ، آلات موسیقی،شاعری، افسانہ نگاری اور پینٹنگز کے مقابلوں کا انقعاد

ہفتہ 27 فروری 2021 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) پنجا ب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جہلم میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے مقابلوں کااہتمام کیا گیا،ٹیلنٹ ہنٹ میں گائیکی ، آلات موسیقی،شاعری، افسانہ نگاری اور پینٹنگز کے مقابلے شامل ہیں،شاعری کے مقابلوں میں خافظ بدر علی پہلے،اُسامہ ہاشم دوسرے جبکہ اقصی ناصر تیسرے نمبر پر رہی۔

افسانہ نگاری میں سید اختشام حسین نے پہلی،غلام حیدر نے دوسری جبکہ اقراء ارشد نے تیسری نمبر پر آئیں،پینٹنگ کے مقابلوں میں تبسم،ماہ رخ، اور امبرین نے بالا ترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر تھیں،تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ الحاج محمد عمران اسلم مغل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار صوبے میں فن وثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی زمین فن وثقافت کے حوالے سے مالا مال ہے،صوبے نے بہترین فنکار اورفن دنیا کو پہنچایا ہے۔ٹیلنٹ پروگرام نوجوان کے لیے اپنے فن کو منوانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کااس موقع پر کہنا تھا کہ طلبا و طالبات کی افسانہ نگاری میں دلچسپی قابل ستائش ہے،پینٹنگ مقابلوں میں بچوں نے خوبصورت پاکستان کی عکاسی کی ،گائیکی میں کلاسیکل، فوک اور راک میوزک ملک میں ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے،جس میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں جہلم بھر سے سیکڑوں اُمید وار شریک ہوئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں