ھ*راولپنڈی، پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

Wراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور ڈیوٹی پرمامور افسران کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مسیحی برادری اتوار کے روز گرجاگھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں اور کہاکہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اس موقعہ پر ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں