&راولپنڈی، پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

Qراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا ونصیر آبا د نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان اجمل اور عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں