ذ*راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،06ملزمان کوگرفتار

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

d راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300گرام چرس،20لیٹر شراب، 01آہنی مکہ اور پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حکیم گل سی300گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے امجد خالق سی05لیٹر شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے تیمور خان سی10لیٹر شراب، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عاصم سے 05لیٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے عبدالباری سی01آہنی مکہ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اسفند یار خان سی198پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں