ح*تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکرچلیںگے،مرادراس

ں*کورونا کے باعث بند سکول صورتحال بہتر ہونے پر کھول دیئے جائیں گے ،وزیرتعلیم پنجاب

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

Iراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) راولپنڈی سمیت پنجاب کے جن اضلاع میں سکول بند ہیں صورتحال بہتر ہوتے ہی سکول جلد کھولے جائیں۔کنٹونمنٹ کے علاقوں سے سکولوں کو باہر منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے متعلقہ لوگوں سے بات کی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرا دی۔ گزشتہ روز پاکستان چمبر آف ایجوکیشن کی قیادت نے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے اہم ملاقات کی ہے جس میں سکول کھولنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد میں پاکستان چمبر آف ایجوکیشن کے صدرحاجی اشفاق احمد وڑائچ،جنرل سیکرٹر ی شیخ علی رضا، صابر حسین بٹ، یٰسین رامے،، چوہدر ی محمد طیب، عتیق اکبر، قیصر عباس، پروفیسر ظفر اقبال،محمد فاروق مرزا،محمد آصف، نے پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر پاکستان چمبر آ ف ایجوکیشن کے وفد نے اپنی تجاویز دیں جن کو صوبائی وزیر تعلیم نے سراہا۔

پاکستان چمبر آف ایجوکیشن نے مطالبہ کیا کہ ای لائسنسنگ کے لیے کمرشل نقشہ کی ڈیمانڈ حاصل نہیں کی جائے جو درخواستیں پینڈنگ ہیں اور ان کے کاغذات مکمل ہیں انکو ایک سال کے لیے لائسنس دے دیئے جائیں۔وفد نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا کمرشل ٹیرف ختم کیا جائے اور اس کو ڈومیسٹک کیا جائے۔ پنجاب کے جن اضلاع میں سکول بند ہیں وہاں کے بچوں کو بورڈ امتحانات میں گریس مارکس دیئے جائیں۔

پاکستان چمبر آف ایجوکیشن نے تجویز پیش کی کہ سکولوں کو مختلف گروپس میںتقسیم کیا جائے اور اسی حساب سے ان کے قوانین بھی بنائیں جائیں۔کنٹونمنٹ کے علاقوں سے سکولوں کو باہر منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے متعلقہ لوگوں سے بات کی جائے۔ملاقات میں ایک تجویز یہ پیش کی گئی کہ جون سے تمام سکولوں کی اساتذہ کو ٹریننگ د ی جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلم ڈاکٹر مراد راس نے پاکستان چمبر آف ایجوکیشن کی تمام تجاویز کو سراہا اور ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے نجی سکولوں کے اساتذہ کو مفت تربیت دی جائے گی۔

تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلیںگے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں