ڑ*حکو مت پنجاب دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کرے ،ثنا اللہ اختر

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

ٴْ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب دیہی علاقوںکو سرسبزو شاداب بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر شجر کاری کے اقدامات کرے تاکہ صحت مند ماحول کے ساتھ چرند پرند کی افزائش ممکن ہو سکے - انہوں نے کہا کہ مذکور ہ پروگرام پر عمل درآ کے ساتھ بلا اجازت کے پہلے سے موجود درختوں کی کٹائی پر پابندی لگائی جائے - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں رائو فہیم ممتاز، نثار چوہدری ، محمدطارق علی ، ظفر اقبال محمدعارف سعید بٹ ،چوہدری عامر وسیم وینس، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل شریک تھے - انہوں نے کہا دیہی علاقوں میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے عوام کو ایندھن کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ سب سے پہلے سرکاری اداروں کے احاطوںو تعلیمی اداروں میںنیز سڑکوس کے کناروں پر شجر کاری کی جائے اور اس کے بعد مقامی عوام کے تعاون سے پانی کے ذخیروں جھیلوں و تالابوں کے کناروں پر در خت لگائے جائیںار ا س بارے میں تعاون و معاونت کرنے والوں کی حوصلہ لافزاوی کے لیے انعامات و نقد انعامات دئے جائیں-انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے اس ضمن میں عوام کو آمادہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں-انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے پھل دار درختوں کی کاشت کے لیے موزوں ہیں جہاں باغات لگا کر ماحول بہتر بنانے کے ساتھ پھلوں کی فراہم کو ممکن بنایا جا سکتا ہے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں