wحکومت فلاحی سرگرمیوں پر تیزی سے عملدرآمد کرے ، خاکسار تحریک

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

+ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) خاکسار تحریک پاکستان کے امیر محمد نثار خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی منتخب و متعلقہ قومی اداروںکے نمائندوںسے مذاکرات و مشاورت کے ساتھ قومی تعمیر اتی و صحت عامہ کے مسائل و پروگراموں اورفلاحی سرگریوں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کو یقینی بنائے - انہوں نے کہا کہ مذکورہ عکمت عملی سے ہی حکومت عوام الناس کی توقعات و امیدوں پر پورا اتر سکتی ہے اورقومی یکجہتی و اتحاد اسلامی بھا ئی چارے کے رشتوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے - انہوں نے یہ بات راولپنڈی کے خاکساروں سالاروں سے ایک ملاقات کے دوران کہی - اس موقع پر ڈویژنل ناظم طاہرپرویز ، سالا ر ضلع عامرمیر ، سالار شہر سلیم رضوان، سالار ادارہ یاور صد یقی، آغا جاوید صدیقی ،سرفرازِمیر ، عبید ملک، ثناء اللہ اختر، پذیر احمد،عامر حفیظ ،اخترقریشی، منیرالدین بھٹی،دانش صد یقی، خالدمحمود، لارو ش مغل،فرحان قیوم ،ایم وقاص ، مسعود کیانی،شہید بھٹی ، احتشام الحق اورخاکساروں کے معاونین کی بڑی تعداد موجود تھی- محمدنثار خان نے کہا ملک میں کمرتوڑ مہنگائی ، بے روزگاری نیزصحت کے مسائل عوام الناس کی توقعات کے مطابق حل کرنے کے لیے لازم ہے کہ صوبائی حکومتوں اور مخلوط حکومتوں میں شامل نمائندان کو ہر معاملے میں اعتماد میں لیا جا ئے اور اپوز یشن کی تجاویز کو بھی اہمیت دی جائے نیزملک میں باشعور افراد، اہل دانش وعلماء اکرام اس بارے میںمعاونت حاصل کی جائے -انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں منصفانہ نظام کے عملی ثبوت کے طور پر بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کے اقدامات کرے تاکہ دیہی و شہری علاقوں میں عوام کے نمائندے عوامی بہبود سے متعلق اپنا کردار ادا کر سکیں اور عوام کے مسائل تیز رفتاری سے حل ہوں،انہوں نے سیاسی رہنمائوں کی ایک دوسرے کے خلاف بڑھتی ہوئی محاز آرائی اورمخالفین کی کردار کشی کے طرز عمل کو ترک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں-

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں