راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،4ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

بدھ 14 اپریل 2021 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حاجی محمد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان سجاد احمد اور محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضہ سی02 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01 پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں