راولپنڈی،پاکستان عوامی تحریک اورلال خان ویلفیئر ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے یونین کونسل 9بنگش کالونی میں مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج تقسیم

بدھ 14 اپریل 2021 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) پاکستان عوامی تحریک اورلال خان ویلفیئر ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے یونین کونسل 9بنگش کالونی میں مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج تقسیم کیاگیا،اس موقع پر رہنما پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان،لال خان ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او مدثر بشیر،پروجیکٹ ڈائریکٹر قمر ہاشمی نے مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کیا،اس موقع پر رہنما عوامی تحریک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں ایثار ،قربانی اور ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے،ہمیں چاہئے کہ اپنے عزیز و اقارب اورارد گرد بیوائوں، یتیموں اور مستحق افراد کا خیال رکھیں جو کسی کو کہتے بھی نہیں ہیں، انہوںنے کہا کہ ایسے مواقع پر پروفیشنل گداگر اصل مستحق لوگوں کا حق مارنے کی کوشش کرتے ہیں ،مگر اس کی شفافیت کو قائم رکھنے کے لئے ہم نے ہر گلی محلے سے جانچ پڑتال کے ذریعے اہل اور مستحق سفید پوش خاندانوں کو راشن مہیا کر نے کی کوشش کی ہے، جو پہلے بھی کرتے رہے اور اللہ کی توفیق سے آئندہ بھی یہ عمل جاری رکھا جائے گا،انہوںنے اہل ثروت افراد سے تعاون کی بھی اپیل کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں