راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر صدر کا گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن ،ایک کیش اینڈ کیری کو سر بمہر کر دیا

جمعرات 22 اپریل 2021 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی نے گرانفروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز گلزار قائد کے علاقہ میں ایک کیش اینڈ کیری کو سر بمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے پر 14 ایف آئی آر درج کیں اور 77ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں