راولپنڈی،تھانہ مندرہ پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

جمعرات 22 اپریل 2021 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ا یس ڈی پی او گوجر خان سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم عازم نذیر کو24گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے مقتول رضوان بابر کو گزشتہ روز افطاری کے بہانے اپنے گائوں بلوایا اور اپنے ساتھی اسامہ کے ہمراہ فائرنگ کرکے رضوان بابر کو زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا، رضوان بابر نے پولیس کو بیان دیا کہ عازم نذیر نے اپنی بیوی کیساتھ تعلقات کے شبہ پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا ،رضوان بابر دوران علاج و معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا، واقعہ کا مقدمہ رضوان بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجر خان اور مندرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں