راولپنڈی، تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی ،ہوائی فائرنگ کی ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

جمعرات 22 اپریل 2021 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر اُس کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد ،مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارسید علی نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوسامنے آنے پر ملزم کو ٹریس کرکے اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیاتھا،ایس ڈی پی اوسول لائنز کی زیرنگرانی ایس ایچ او سول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکرسوشل میڈیاپر اُس کی تشہیر کرنے والا ملزم عزیز کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضے سی01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ڈی پی اوسول لائنز ، ایس ایچ او سول لائنز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں