راولپنڈی ،تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی ،چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

جمعرات 22 اپریل 2021 23:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارسلا ن کو گرفتارکر لیا،اشتہاری مجرم سال 2019سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی صدرنے ایس ایچ اوجاتلی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں