تھانہ نصیر آبادپولیس کی کارروائی ،غیر قانونی طور پر گیس ریفنگ کرنیوالی3 ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جمعرات 22 اپریل 2021 23:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) تھانہ نصیر آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس ریفنگ کرنیوالی3 ملزمان گرفتارکر کے گیس سلنڈراوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلا ف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرریفلنگ کرنے والے 03ملزمان اسحاق ،عبدالرحمن اورعرفان خان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈر ،الیکٹرک کانٹا اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدہوئے ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اونصیر آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں