راولپنڈی ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 4ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

جمعرات 22 اپریل 2021 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی300 گرام ہیروئن ،10لیٹر شراب،01رائفل 12بور02میگزین معہ ایمونیشن،01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے محمد لطیف سے 300گرام ہیروئن ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے نثار احمد سے 10لیٹرشراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے احمد فاروق سے 01رائفل 12بور،02میگزین معہ ایمونیشن ،تھانہ چونترہ پولیس نے وحید اختر سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں