سستے رمضان بازار وں میں گا ہکو ں کو قطار سے بچا نے کے لئے بازاروں میں مز ید دو دو کا و ئنٹرز کا اضافہ

جمعرات 22 اپریل 2021 23:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) کمشنر راولپنڈی کی ہدا یت پر سستے رمضان بازار وں میں گا ہکو ں کو قطار سے بچا نے کے لئے بازاروں میں مز ید دو دو کا و ئنٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ، شہر میں چینی کا ؤنٹرز کی تعداد408 ہوگئی ۔ رش کو کم کر نے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا نے کے لئے آٹے اور چینی کے سٹالز بازار سے الگ لگائے گئے ،ن چینی کا ؤ نٹرز پرگا ہکوں کے لئے کر سیا ں بھی لگائی گئی ہیں،رمضان بازار میں شنا ختی کارڈ چیک کر نے سے بھی روک دیا گیاہے۔

کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے کہاکہ گا ہکوں کی طرف سے مو صول شدہ شکایات کی رو شنی میں اس سروس کو مزید بہتر کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ انتظامی افسرا ن علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں لگنے والی بو لی میں حصہ لیکر قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لئے کو شاں ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی نڈویژن کے پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس و اسسٹنٹ کمشنرز کی جا نب سے ڈ ویژن بھر میں کل 2155چھا پے مارے گئے ، 186 نخلاف ورزیاں ر پورٹ ہو نے پرمجموعی طو ر پر341,300روپے کے جرمانے اور03 ایف آ ئی آرز وگر فتاریاں کی گئیں ،راولپنڈی ضلع کے 52 مجسٹر یٹس نے 1038 چھاپوں کے دوران 101 خلاف ورزیاں ر پورٹ ہو نے پر20600روپے کا جرما نہ کیا۔

چینی اورآ ٹے کی چیکنگ کے لئے گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ڈویژن بھر میں 685 دوکانیں چیک کی گئیں ، ناجائز منافع خوری کی126، پرا ئس لسٹ ڈ سپلے نہ کر نے پر144500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں