راولپنڈی میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

جامع مساجد میں کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی گی، ملکی سلامتی اور کورونا وباء خاتمہ کیلئے گڑگڑا کر دعائیں

جمعہ 7 مئی 2021 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) راولپنڈی میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دور ان جامع مساجد میں کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی گی، ملکی سلامتی اور کورونا وباء خاتمہ کیلئے گڑگڑا کر دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعتہ الوداع کے موقع پر راولپنڈی کی 3 ہزار سے زائد جامع مساجد میں نماز جمع کے بڑے اجتماعات ہوئے، نمازیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس نے سخت انتظامات کررکھے تھے جبکہ داخلی دروازوں پر نمازیوں کو ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک فراہم کیے، مساجد میں بنائی جانے والی صفوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا گیا، نمازیوں کی بڑی تعداد نے کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی، اس موقع پت علماء کرام نے ملکی سلامتی اور کورونا وباء کے خاتمے کیلئے رب رحمان کی بارگاہ میں گڑگڑا کر دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں