قرآن کا نظام ہمارے لئے فلاح کا راستہ ہے،عائشہ سید

جب تک ہم اس دین میں پوری طرح داخل نہ ہو جائیں ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، خطاب

جمعہ 7 مئی 2021 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) عائشہ سید سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ قرآن کا نظام ہمارے لئے فلاح کا راستہ ہے۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے جس رب نے ہمیں پیدا کیا اگر اسی کے رستے پر جائیں تو دنیا کی کامیابی اور آخرت کی فلاح ہمارے لئے ہے،پوری امت اور انسانیت کو قرآن کی دعوت ہے کہ وہ قرآن کی طرف بڑھیں تاکہ اللہ رب العزت ہمیں دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں بھی۔

عائشہ سید نے یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن دورہ قرآن (بذریعہ زوم )کی تکمیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری قوموں نے جب اللہ کے پیغام ، انبیاء اوراور کتابوں سے منہ منہ موڑا تو ان کا انجام یہ ہوا کہ جو موقع انھیں دیا گیا تھا وہ ان سے لے لیا گیا جیسا کہ قوم فرعون قوم عاد اور قوم ثمود،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے یہ ایک عبادت کا نام نہیں یہ ایک فعل کا نام نہیں یہ زندگی کے چند شعبوں میں ہدایت نہیں دیتا بلکہ پوری زندگی گزارنیکا طریقہ سکھاتاہے قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہیوہی ہے جس نے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا۔

(جاری ہے)

جب تک ہم اس دین میں پوری طرح داخل نہ ہو جائیں ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔اس وقت امت مسلمہ کو چاہیے کہ اٹھ کھڑی ہو اور انسانوں کو ظلم اور غفلت سے نکالے اس روشنی کو پھیلانا ہی. ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ بلقیس مراد نے اختتامی خطاب میں کہا کہ اسلام ہمیں کامیابی اور فلاح کی راہ دکھاتا ہے اور اجتماعیت کا سبق دیتا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر کھڑی ہوں اور اس وقت انسانیت جس تکلیف میں ہے اس سے نکالنے والے ان شاء اللہ ہم ہی ہوں گے انہوں نے جماعت اسلامی کی دعوت پیش کی اور کہا کہ سب جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر اجتماعی جدوجہد کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں