راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو اخراجات کی مد میں 62 لاکھ روپے سے زائدکی رقم اداکردی گئی

بدھ 16 جون 2021 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو اخراجات کی مد میں 62 لاکھ روپے سے زائدکی رقم اداکر دی گئی،سی پی اوراولپنڈی نے تفتیشی افسران کو کراس چیک خود دئیے، تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر و شفاف بنانا اور تفتیش میں درپیش مالی مسائل کا حل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پرتفتیشی افسران کی مشکلات کو بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس کی176تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی مد میںلاکھوں روپے کی ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی،اس موقعہ پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے،تفتیشی افسران کو 62لاکھ روپے سے زائد کی رقم بذریعہ کراس چیک دی گئی، سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرا ن کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہیںفنڈز بروقت جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کے مسائل کو حل کرنااور مشکلات کو دور کرنا ہے،راولپنڈی پولیس قبل ازیں تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں 02کروڑ روپے کے قریب بلزکی ادائیگی بذریعہ کراس چیک کرچکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کراس چیکس کے ذریعے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں