چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے بارشوں کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے ،روڈ یوزرزکی مدد کو یقینی بنانے کے احکامات

بدھ 16 جون 2021 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے بارشوں کے دوران تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور روڈ یوزرزکی مدد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے،فرائض کی بہترین ادائیگی اور دوسرے محکموں سے مکمل رابطے اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے بارشوں کے آغاز کے پیش نظر تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشو ں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بارش میں خراب ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل سواروں کو بھرپور مدد فراہم کی جائے تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیںاور تمام لفٹرز، بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں اور شہریوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریںاس کے ساتھ ساتھ تمام انچارجز متعلقہ محکموں اور واسا سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے بہترین حکمت عملی ، محنت ، لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری فورس کا ہر جوان روڈ یوزرز کی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہے اور شہریوں کی خدمت کو ہی اپنی عبادت سمجھتی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اپنے ویژن--"ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی آن گرائونڈ شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی"کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں