کمشنر راولپنڈی کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل مری،فا ر یسٹ اکیڈمی، مدر اینڈ چا ئلڈ ہیلتھ کئیرہسپتال سا ئٹ ، ر یسو رس سینٹراور اراضی ر یکارڈ سینٹر مری کا دورہ

ہسپتال کی صفا ئی کو بہتر سے بہتر ین بنا نے پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے ،سیا حو ںکو معیا ری طبی سہو لیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سید گلزار حسین شاہ

جمعرات 17 جون 2021 17:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل مری،فا ر یسٹ اکیڈمی، مدر اینڈ چا ئلڈ ہیلتھ کئیرہسپتال سا ئٹ ، ر یسو رس سینٹراور اراضی ر یکارڈ سینٹر مری کا دورہ کیا اور شہر بھر میں ٹر یفک ، پا ر کنگ اور دیگر مسائل پر تفصیلی بر یفنگ لی -اسکے علاوہ انہوں نے ر یسو رس سینٹر میں صفا ئی اور اس کی تزئین کی فوری ہدا یا ت جا ری کیں۔

اراضی ر یکا رڈ سینٹر کے دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کو فراہم کی جا نے والی سہو لیات کا جائزہ لیا اور ہدا یت کی کہ 30جون تک تما م بلا ک کھیوٹ کو ان بلاک کیا جائے ما سوائے ان کے جن کو عدا لتی حکم پر بلاک کیا گیا،نیز یہ کہ اراضی ر یکارڈ سینٹر میں تمام تر ر یکارڈ کو اپ ڈ یٹڈ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

مری کے اس دورے کے مو قع پراسسٹنٹ کمشنرمری اقبال احمد، ڈا ئر یکٹر کا لجز ،مہتمم جنگلات راولپنڈی سا ئو تھ عا بد حسین گو ندل اور د یگر متعلقہ افسران بھی وہاں مو جود تھے۔

بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوا ٹرمری ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مر یضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات، ادوایات کا سٹاک اور د یگر سر وسز کا تفصیلی معا ئنہ کیا۔ انہوںنے ہدا یت کی کہ ہسپتال کی صفا ئی کو بہتر سے بہتر ین بنا نے پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے تا کہ صفا ئی نصف ایما ن پر عمل کر تے ہوئے بیما ر یوں سے بچا جا سکے نیز یہ کہ سیا حو ںکو معیا ری طبی سہو لیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ مقا می لو گوں کو ز ندگی کی بنیا دی سہو لیات فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار ز ندگی بھی بلند کر نا ہے۔ نیزسیاحوں و مقا می لوگوں کو بہتر ین سہو لیات کی فراہمی ہما را اولین مقصد ہے تا کہ ز یا دہ سے زیا دہ سیا حوں کو اس جا نب متوجہ کیا جا سکے ۔اس سلسلے میں مری میں جا ری تر قیا تی سکیموں کو تر جیحی بنیادوں پر آ گے بڑ ھا یا جائے گا اور مری کی حدود میں ٹر یفک کے بہائو کوکنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات جا ری ہیں-انہوںنے کہا کہ مر ی میں رش کو کم کرنے اور سیاحوں کو نئے سیا حتی مقا مات کا موقع دینے کے لئے تحصیل کو ٹلی ستیاںکو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ مقا می لو گوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی بہتر و معیاری تفر یحی سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں