راولپنڈی ،پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 17 جون 2021 17:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان نعمان، عزیز خان اور طاہر کیانی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چند ماہ سے تھانہ مندرہ پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نعمان خان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے نیو ٹائون پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ ا ووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انجم افتخار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں