راولپنڈی ،پولیس کی کیخلاف کارروائی ،3ملزمان گرفتار ، مقدمات درج کرلئے

جمعرات 17 جون 2021 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی3ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان نزاکت علی اور وقاص منیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 02 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر جاوید کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01 پستول30بور برآمد ہوا ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں