تربت میں ائیرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر دہشتگردوںکاحملہ،ایک اہلکار شہید

جمعرات 17 جون 2021 23:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تربت میں ائیرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر دہشت گردوںکے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی میںتربت ائیرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروںسے حملہ کیا جسکے نتیجے میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فرنٹیر کوربلوچستان (سائوتھ) کا سرچ آپریشن جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ،سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،سیکورٹی فورسز جان کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنا رہی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں