راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن مکمل ، 9500ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگا دیں

صفائی کے حوالے سے موصول ہونیوالی تمام 500سے زائدشکایات کوحل کر دیا گیا،صفائی آپریشن میں 3539ورکرز،413گاڑیوں نے حصہ لیا،آلائشیں ڈالنے کیلئے شہریوں میں 5لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم

جمعہ 23 جولائی 2021 15:15

�اولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے تین دنوں میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے 9500ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگا دیں،صفائی کے حوالے سے موصول ہونیوالی تمام 500سے زائدشکایات کوحل کر دیا گیا،صفائی آپریشن میں 3539ورکرز،413گاڑیوں نے حصہ لیا،آلائشیں ڈالنے کیلئے شہریوں میں 5لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے،تمام ورکرز کو ان عید کے دنوں میں کام کرنے کا اعزازیہ بھی دیا جائیگا،کمشنر راولپنڈی ڈویڑن گلزار حسین شاہ نے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ اور سینئر مینیجر آپریشنزمحمد حسنین کے ہمراہ عید کے تینوں دن شہر کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویڑن گلزار حسین شاہ عید الاضحی صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے اندرون شہر میں گئے اور تنگ گلیوں میں بھی جا کر صفائی کی صورتحال دیکھی اور شہریوں کے تاثرات بھی لئے،انہوں نے سینیٹری ورکرز کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں فرنٹ لائن سولجر قرار دیا اور کہا کہ سینیٹری ورکرزکی انتھک محنت اور لگن کی بدولت ایک مشکل ٹاسک ہم مکمل کر پائے ہیں،آپ نے اپنی چھٹیوں اور عید کی خوشیوں کی قربانی دیکر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا،جس پر سب خراج تحسین کے مستحق ہیں،ایم ڈی نے انہیں آگاہ کیا کہ 72گھنٹو ں تک ورکرز مسلسل مختلف شفٹوں میں کام کرتے رہے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑاورسینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین نے عید الاضحی صفائی آپریشن 2021کی نگرانی خود کی، ،مینیجر آپریشنز جلال الدین،چیف سینیٹری انسپکٹر،توقیر ناصر دیگر آپریشنل سٹاف فیلڈ میں صفائی آپریشن کی نگرانی کر تے رہے،آر ڈبلیو ایم سی آفس میں قائم کنٹرول روم میں شکایات کی وصولی اور فوری حل کیلئے مینیجر ایم آئی ایس احسن عظمت ملک نے بہترین اقدامات کیئے،ان کا تمام سٹاف 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں کام کرتا رہا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی موبائل ایپ کے زریعے شہریوں کو صفائی آپریشن کی ہر لمحے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا رہا،کمشنر راولپنڈی ڈویڑن نے موبائل ایپ پر صفائی آپریشن کی تفصیلات کی فراہمی کے اقدام کو بھی سراہا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن عید سے ایک دن قبل شروع ہوعید کے تیسرے دن تک بلا تعطل جاری رہا،عید کے پہلے روز3983ٹن اور دوسرے روز3920ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی3539سے زائد سینیٹری ورکرز نے عیدسے ایک دن قبل شروع ہونیوالے عید صفائی آپریشن میں مختلف شفٹوں میں فرائض سرانجام دیئے،چھٹیاں منسوخ ہونے کے باعث راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تمام عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے فیلڈ اور آفس میں موجود رہا،عید کے پہلے روزراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے ورکرز نے عید نمازکے فوری بعد قربانی کاسلسلہ جاری ہوتے ہی شہر اور اسکی تحصیلوں سے آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا آلائشوں و دیگر فضلہ جات کی ترسیل کیلئی413 چھوٹی بڑی گاڑیاں,منی ڈمپرز،ہتھ ریڑھیاں استعمال کی گئیں،تنگ گلیوں میں ہاتھ ریڑھی سے آلائشیں اٹھائی گئیں،شہر اور تحصیلوں میں 16مستقل اور 37موبائل ٹرانسفر سٹیشن بنائے گئے،جنہیں تیسرے دن عید صفائی آپریشن مکمل ہوتے ہی ختم کر دیا گیا،فینائل سے واشنگ کرنے کے بعد چونا پھینکا گیا،صفائی آپریشن کے خاتمے پرشہر بھر میں چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا،جبکہ بدبو کے خاتمے کیلئے فنائل سے قربان گاہوں اور کنٹینرز کو دھودیا گیا،عیدالاضحی کے تیسرے روزایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے سینئر مینیجر آپریشنز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عید صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے ورکرز سے سے ملاقات کی اور انکے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپکی انتھک محنت اور لگن سے ہم نے ایک مشکل ہدف حاصل کر لیا،شہر کی صفائی ستھرائی میں آپکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،یونہی محنت کیساتھ شہر کی صفائی میں مصروف عمل رہیں،انشائ اللہ آپکے تمام مسائل حل کیئے جائینگے،شہریوں سے بات چیت میں انہوں نے بھرپور تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کی صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،اور آپکے بھرپور تعاون کے باعث ہی ہم یہ مشکل ٹاسک مکمل کر پائے ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید الاضحی صفائی آپریشن میں شہریوں نے شکایات فوری حل ہونے پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کارکردگی کو سراہا،حکومت پنجاب اور محکمہ بلدیات کے احکامات کی روشنی میں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے تینوں دن مسلسل شہر کے دورے کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے، ٹرانسفر سٹیشنز اورعید کیمپوں اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا،شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کئے،شہر کی 22بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر ٹیمیں تعینات رہیں،لوسرڈمپ سٹیشن پر 24گھنٹے کام جاری رہا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے سکستھ روڈ،کمرشل مارکیٹ،فوارہ چوک،خیابان سرسید اور گلزار قائد،ضیائ العلوم ڈی بلاک،غوثیہ چوک اور کری روڈ کیمپوں میں شہریوں کو قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ بیگز،معلومات،کمپلینٹ نمبرز پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے گے،شکایات کا اندراج بھی کیا گیا،عید کے دنوں میں شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبرز مکمل طور پر فعال رہے،شکایات کے اندراج پر فوری طور پر انکا ازالہ کیا جاتا رہا،کنٹرول روم کے زریعے ہیلپ لائن کی مانیٹرنگ کی گئی،عید صفائی آپریشن میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کیساتھ ساتھ وی سی وی فورس کے نمائندے بھی شریک رہے،جو شہریوں کی شکایات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تک پہنچاتے اور حل کر واتے رہے،اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو ویسٹ بیگز بھی فراہم کئے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں