آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار تعزیت

ملک کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنے قومی ہیرو کی قربانیوں پر فخر ہے ، آرمی چیف

جمعہ 23 جولائی 2021 16:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

اذرمی چیف ہری پور میں شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کیپٹن باسط کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان دشمنوں کے خلاف فوج کے ٹھوس عزم کا اعادہ کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں