سی پی او راولپنڈی اور ریٹرننگ افسران نے آزاد کشمیر الیکشن میٹر یل گارڈن کالج میں متعلقہ افسران کے حوالے کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا

اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او راولپنڈی

ہفتہ 24 جولائی 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سی پی او راولپنڈی اور ریٹرننگ افسران نے آزاد کشمیر الیکشن میٹر یل گارڈن کالج میں متعلقہ افسران کے حوالے کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام نفری موجود تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس اور ریٹرننگ افسران نے آزاد کشمیر الیکشن میٹریل گارڈن کالج میں متعلقہ افسران کے حوالے کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام نفری موجود تھی، سی پی او نے تمام افسران اور نفری کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور قواعد و ضوابط پر موثر عمل درآمد کی ہدایات دیں، راولپنڈی میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے 97 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،الیکشن میں امن عامہ کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کے لئے 1500 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قوانین اور ضابطوں پر الیکشن سے پہلے، الیکشن کے دوران اور الیکشن اوقات کے بعد ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے گا،الیکشن کے لئے پر امن اور سازگار فضا قائم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سینئر افسران اپنے علاقے میں تمام الیکشن پراسس کو مانیٹر کرینگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں