راولپنڈی،تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02 خواتین سمیت 04ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 جولائی 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02 خواتین سمیت 04ملزمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیصل شہزاد، ارشد محمود،سونیا بشیر اور زہراء شامل ہیں،ایس ایچ او نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوبنی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں