راولپنڈی،تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کارروائی،بذریعہ تاش جواء کھیلنے والی05قمار باز گرفتار

ہفتہ 24 جولائی 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تھانہ پیرودہائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والی05قمار باز گرفتارکر کے دائو پر لگی رقم ، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودہائی کی زیر نگرانی تفتیشی آفیسر خرم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عاصم مشتاق،فیضان،مجدد علی،آصف علی اور طاہر محمودشامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دائوپر لگی رقم 29ہزار 500 روپے،05 موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو قمار بازوں کے خلاف کاروائی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں