ْراولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،09ملزمان گرفتار،اسلحہ ،پتنگیں بر آمد

ہفتہ 24 جولائی 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06 پستول 30بور معہ ایمونیشن ،01کلاشنکوف، کاربین اور45پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان قمر اور واجد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی01کلوشنکوف،01کاربین اور01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم نعمان وحید کو گرفتا رکرکی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد حسنین علی سی01پستول09ایم ایم، تھانہ کلرسیداں پولیس نے مسرت حسین سی01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، تھانہ مری پولیس نے عرفان سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد بلال سی01پستول30بور معہ ایمونیشن ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے لائق احمد سی25پتنگیں اور02ڈوریں، تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد اشتیاق سی20پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں