آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے انتخابی عمل سست روی کا شکار،کیمپ ویران

اتوار 25 جولائی 2021 12:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) راولپنڈی میںآزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے انتخابی عمل سست روی کا شکار دکھائی دیئے ،کشمیری مہاجرین کی انتخابی عمل سے عدم دلچسپی دیکھی گئی ووٹرز کی تعداد کم ہونے سے الیکشن کیمپ ویران دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

ایل اے 39 جموں 6 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر تین میں دو گھنٹوں سے زائد وقت میں پولنگ سٹیشن پر صرف پانچ ووٹ کاسٹ ہوئے ،ن لیگ کے کیمپ میں سابق ایم پی اے ضیااللہ شاہ موجود رہے اورووٹرز کا انتظار کرتے رہے ،پی پی پی کیمپ میں ندیم اعوان ووٹرز کے منتظررہے ،پی ٹی آئی،ٹی ایل پی کے کیمپ بھی خالی تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں