راولپنڈی ، ائیرپورٹ ایپرن کے قریب پی آئی اے ٹرک اور بس آپس میں تصادم ،پی آئی کا جہاز محفوظ رہا

اتوار 25 جولائی 2021 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایپرن کے قریب پی آئی اے ٹرک اور بس آپس میں تصادم کے نتیجے میں پی آئی کا جہاز محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دونوں گاڑیاں بے نمبر 21 پر آپس میں سامنے سے ٹکرائیں،پی آئی اے ٹرک گلگت کی پرواز 6601 میں سامان پہنچانے جا رہا تھا،اچانک سامنے سے بس ٹکرا گئی،حادثہ کے دوران گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا،دونوں ڈرائیورز محفوظ رہے ،حادثہ میں گلگت جانے والی پی آئی اے پرواز کا جہاز بھی محفوظ رہا،حادثہ کے بعدپی آئی اے سیکورٹی، سی اے اے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورتحقیقات شروع کر دی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں