چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی ملاقات

دونوں ملکر ادارے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ،نظام میں اصلاح کی کوشش کریں گے، نوجوان وکلا کی تربیت کے لئے سینئر وکلا کو کردار ادا کرنا ہوگا ، چیف جسٹس

پیر 26 جولائی 2021 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ اور بار وفد نے ملاقات جس میں چیف جسٹس نے کہاہ بار اور بنچ ایک ہی مقصد کے لئے کام کرتے ہیں اور وہ مقصد عوام کو انصاف کی فراہمی ہے، دونوں ملکر ادارے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور نظام میں اصلاح کی کوشش کریں گے، نوجوان وکلا کی تربیت کے لئے سینئر وکلا کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پروفیشن کی اعلی روایات کو زندہ کیا جا سکے، ہائیکورٹ بار راولپنڈی میں سینئر وکلا پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل قابل ستائش ہے۔نئے وکلا کیلئے سینئر کے انتخاب کا کام بھی ایڈوائزری کمیٹی یا دیگر کمیٹی کے سپرد کرنے کا مشورہ دیا گیا چیف جسٹس نے کہاکہ وکلا کے لئے جدید پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا تاکہ وکلا کی آمدورفت اور گاڑیوں کی پارکنگ کو آسان بنایا جاسکے،وفد میں سیکریٹری جنرل شاہد شہزاد بھٹی، نائب صدر طارق محمود خان ایڈیشنل سیکریٹری روحما قریشی اور ممبران ایگزیکٹو شامل تھے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں