راولپنڈی، پٹرولنگ پولیس نے پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر دیا

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول پنجاب لاہور محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر دیا ہے سپیشل آگاہی مہم کے دوران ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے راولپنڈی ریجن کے بس سٹینڈ، ٹرکس ھیوی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیز اور ایل پی جی گیس ٹینکر سٹینڈ پر ہیوی ڈرائیونگ لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کو پریشر ہارن کے نقصانات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کے پریشر ہارن نا صرف آواز بلکہ انسانی صحت، نفسیات اور سماعت کو بھی متاثر کرتا ہے دوران سفر گاڑیوں پر لگے ہوئے پریشر ہارن کے مسلسل استعمال سے نہ صرف مسافر بلکہ قرب و جوار کے باشندگان، طلباء، دفتری عملہ، بوڑھے، بچے اور مریض بھی متاثر ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن لگانا قانونا جرم ہے اس کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے آخر میں موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے ڈرائیوروں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں